” اصول پسندی اور مسلسل محنت سے اس مقام تک پہنچا ہوں ” نعمان اعجاز اقربا ءپروری پر بھی بول پڑے
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ اصول پسندی اور مسلسل محنت سے اس مقام تک پہنچا ہوں میرے مداحوں اور چاہنے والوں کی محبت میرے لئے بہت بڑا سرمایہ ہے۔کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے پختہ ارادے کا ہونا بہت ضروری ہے۔ زندگی کا چاہے شعبہ کوئی بھی ہو اصول بنیادی کردار ادا کرتے ہیں تاہم کامیابی حاصل کرنے کے لئے پختہ ارادہ ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا میں نے زندگی بھرکوشش کی ہے کہ کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کروں۔
ایک سوال پر نعمان اعجاز نے کہا کہ اداکاری کے شعبے میں اقربا ءپروری نہیں چل سکتی یہاں صرف وہی چل سکتا ہے جس میں ٹیلنٹ ہو محنت کا صلہ انسان کو ضرور مل کر رہتا ہے۔