زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے، بھارتی گینگسٹر


ممبئی(قدرت روزنامہ) گینگسٹر لارنس بشنوئی ، جو اس وقت قتل جیسے متعدد سنیگن الزامات میں جیل میں قید ہیں، نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قتل کو زندگی کا مقصد بنا لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی نے جیل میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ معافی مانگیں یا بُرے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔ کیونکہ ان کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔
بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گینگ کے لیڈر لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو مندر میں جا کر معافی مانگنی چاہیے۔ ابھی میں غنڈہ ’نہیں‘ ہوں مگر سلمان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا۔ میری زندگی کا مقصد سلمان کو مارنا ہے، سیکورٹی ہٹنے کے ساتھ ہی ان کا قتل کردوں گا۔
مذکورہ بالا انٹرویو میں بشنوئی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سلمان کو چار پانچ سال سے مارنا چاہتے ہیں۔ بشنوئی نے سلمان خان کو مغرور بھی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا بھی سلمان خان جیسا ہی تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دیے گئے انٹرویو میں لارنس نے سلمان خان کو کالے ہرن کا شکار کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور عوام کے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ گینگسٹر نے کہا تھا کہ معافی مانگیں ورنہ نتائج کیلئے تیار رہیں۔ انہوں یہ بھی کہا تھا کہ بچپن کا غصہ ہے میرے اندر، آج نہیں تو کل اس کا غرور ضرور توڑوں گا۔

Recent Posts

یواے ای میں ایک بار پھر شدید بارشوں،ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیش گوئی…

8 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔عالمی منڈی…

33 mins ago

ہراسانی کا الزام؛ کرشنا مکھرجی کی حمایت میں دیگر اداکار بھی سامنے آگئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی پروڈیوسر کیخلاف ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی ٹیلی ویژن اداکارہ کرشنا مکھرجی…

52 mins ago

فی الحال سیاست چھوڑ دی ہے،پی ٹی آئی میں واپسی کا کچھ نہیں کہہ سکتی: شیریں مزاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ فی الحال سیاست چھوڑ…

57 mins ago

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل…

59 mins ago

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے…

1 hour ago