کراچی میں آج بارش کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔شہر قائد میں آج ہوائیں شمال مغرب اور جنوب مغرب سے چلنے کا امکان ہے۔
بلوچستان میں موسم ابر آلود و سرد
محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے، بلوچستان میں مطلع کہیں مکمل اور کہیں جزوی ابر آلود ہے۔کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللّٰہ، چمن، زیارت، خضدار، قلات، بارکھان، سبی، کیچ، نوکنڈی اور دالبندین میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ نصیر آباد اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادیٔ کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی

تربت(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بندوق کے زور پر…

4 mins ago

بانی پی ٹی آئی مئی میں رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں، امن و امان پر بریفنگ

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ…

3 hours ago

حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں…

3 hours ago

پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں: علی امین گنڈا پور

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کی خاطر…

3 hours ago

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز نے سخت حکومتی پالیسی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا…

3 hours ago