بلوچستان

ایران سے گوادر کو 100 میگا واٹ اضافی بجلی کا منصوبہ مکمل


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ایران سے گوادر کو 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔منصوبے سے گھریلو و صنعتی صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی ہوسکے گی، گوادر کی موجودہ اور مستقبل کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران سے اضافی 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کمی بیشی کے مسئلے کا تدارک ممکن ہوا ہے گوادر کی بجلی کی موجودہ ضرورت 130 میگاواٹ ہے جو موجودہ ذرائع سے پوری کرنا ممکن نہیں تھا۔
صورتحال کی بہتری کے لیے ایران سے 100میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا معاہدہ کیا گیامنصوبے پر عملدرآمد کے لیے ایران کی سرحد سے گوادر تک 138 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی۔
ایف ڈبلیو او نے ریکارڈ مدت میں ایران کی سرحد سے جیونی گرڈ سٹیشن تک 58 کلومیٹر اور جیوانی سے گوادر گرڈ اسٹیشن تک 80 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کو یقینی بنایااس اہم منصوبے سے گوادر کے گھریلو اور صنعتی صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو سکے گی۔

متعلقہ خبریں