عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کرنے والے پی ٹی آئی رہنماکا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، معافی مانگ لی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ میں ملوث تحریک انصاف کے مقامی رہنما نصیر جنجوعہ نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی ۔
اپنے ویڈیو بیان میں نصیر جنجوعہ کا کہنا تھاکہ ” عمران خان کی پیشی تھی ، ہم بھی ادھر شامل تھے اور سینئر قیادت کی طرف سے کچھ احکامات ایسے تھے، اسد عمر کی طرف سے حکم تھے کہ جو بھی آگے سے پولیس اہلکار آئیں تو انہیں آگے نہیں آنے دینا، ہم نے بہت پتھراﺅ بھی کیا اور گاڑیوں وغیرہ کو بھی نقصان پہنچایا”۔
نصیر کا مزید کہنا تھاکہ ” یہ ہم سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے، ہمیں نہیں کرنا چاہیے تھا، ہمارے اپنے ملک کا نقصان تھا، یہ غلط کام ہوا ہے، میں بہت شرمندہ ہوں ، مجھے یہ کام نہیں کرنا چاہیے تھا، میں معافی مانگتا ہوں کہ مجھے معاف کردیں۔