عمران خان سے امریکی رکن کانگریس مائیک لیون کا رابطہ، کارکنان پر تشدد سمیت معاملات پر گفتگو


لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس مائیک لیون نے ٹیلیفونک رابطے میں کارکنان پر تشدد سمیت معاملات پر گفتگو کی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمران خان سے بات چیت کے دوران پاکستان کی سیاسی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، امریکی رکن کانگریس نے صحافیوں کی گرفتاریوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
مائیک لیون اور عمران خان نے سکیورٹی معاملات پر بھی مفصل گفتگو کی۔ امریکی سیاستدان کا چند روز قبل عمران خان کی حمایت میں بیان سامنے آیا تھا۔