زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
لاہور (قدرت روزنامہ) زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران برآمد ہونے والا تمام اسلحہ غیر لائسنسی اور غیر قانونی تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ کہاں کہاں استعمال ہوا یہ جاننے کے لیے فرانزک ہوگا جبکہ شبہ ہے کہ وزیر آباد مارچ حملے میں دوطرفہ فائرنگ کے دوران یہی اسلحہ استعمال ہوا۔
کارکن معظم پر گولیاں کس اسلحے سے چلائی گئیں اس حوالے سے حقائق مزید واضع ہوں گے جبکہ حتمی حقائق فرانزک رپورٹ میں واضح ہوں گے۔واضح رہے کہ دوران آپریشن 13 ایس ایم جیز، 7 کلاشنکوف اور 340 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔