بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ پوجا بھٹ کورونا میں مبتلا ہوگئیں
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور فلم میکر پوجا بھٹ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ پوجا بھٹ نے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا۔
And exactly 3 yrs later,I have tested positive for the first time. Mask up people! Covid is still very much around & can get to you despite being fully vaccinated. Hopefully I shall be back on my feet soon 🙏 https://t.co/WmNV6dH97n
— Pooja Bhatt (@PoojaB1972) March 24, 2023
اداکارہ نے لکھا کہ احتیاط کریں کیونکہ کورونا اب بھی موجود ہے اور آپ مکمل ویکسی نیٹڈ ہونے کے باوجود بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ میں جلد کورونا کو شکست دے دوں گی۔