مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لکی موٹر کارپویشن لمیٹڈ (ایل ایم سی ایل) نے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو جاری کیے گئے سرکلر میں قیمتیں بڑھانے کی وجہ بیان نہیں کی۔پیکانٹو ایم ٹی اور اے ٹی کی نئی قیمتیں 33 لاکھ 50 ہزار روپے اور 36 لاکھ 25 ہزار روپے ہو جائیں گی

جو اس سے قبل 33 لاکھ اور 35 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔اسٹانک ای ایکس اور اسٹانک ای ایکس پلس کی قیمتیں بڑھا کر 53 لاکھ 50 ہزار اور 59 لاکھ 30 ہزار کر دی گئی ہیں، جن کی قیمتیں 52 لاکھ اور 57 لاکھ 30 ہزار روپے تھیں۔اسی طرح اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 77 لاکھ 90 ہزار روپے سے بڑھا کر 79 لاکھ 40 ہزار روپے اور اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 83 لاکھ 70 ہزار روپے سے بڑھا کر 85 لاکھ 70 ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 95 لاکھ 40 ہزار سے بڑھا کر ایک کروڑ 40 ہزار مقرر کر دی گئی جبکہ سورینٹو 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت ایک کروڑ 8 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے جو پہلے ایک کروڑ 3 لاکھ 90 ہزار میں دستیاب تھی۔خیال رہے کہ 11 مارچ کو ڈان کی رپورٹ کے مطابق لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے اسٹانک ای ایکس اور ای ایکس پلس کی قیمتیں اضافے کے بعد 52 لاکھ روپے اور 57 لاکھ 30 ہزار روپے کردی تھیں جو اس سے قبل 49 لاکھ اور 54 لاکھ میں دستیاب تھیں۔اسی طرح اسپورٹیج الفا، ایف ڈبلیو ڈی اور اے ڈبلیو ڈی کی قیمتیں اضافے کے بعد بالترتیب 70 لاکھ 50 ہزار، 77 لاکھ 90 ہزار اور 83 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی تھیں۔واضح رہے کہ 15 مارچ کو ڈان کی رپورٹ کے مطابق ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے شرح تبادلہ اور 1400 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس کو 25 فیصد کرنے کا اثر صارفین کو منتقل کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 ایل، سی وی ٹی 1.2 ایل، سی وی ٹی 1.5 ایل، ایسپائر ایم ٹی 1.5 ایل، اور ایسپائر سی وی ٹی 1.5 ایل کی قیمتیں بڑھا کر 47 لاکھ 99 ہزار روپے، 49 لاکھ 29 ہزار روپے،

55 لاکھ 49 ہزار روپے، 57 لاکھ 59 ہزار روپے اور 59 لاکھ 79 ہزار روپے کر دی گئی تھیں۔اسی طرح بی آر۔وی سی وی ٹی ایس، ایچ آر وی۔وی ٹی آئی، ایچ آر وی۔وی ٹی آئی ایس، ہونڈا سوک 1.5 ایل سی وی ٹی، 1.5 ایل اوریل ایم سی وی ٹی اور آر ایس 1.5 ایل- ایل ایل سی وی ٹی اب 65 لاکھ 29 ہزار روپے

، 78 لاکھ 99 ہزار روپے، 81 لاکھ 99 ہزار روپے، 85 لاکھ 99 ہزار روپے، 89 لاکھ 49 ہزار روپے اور ایک کروڑ ایک لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی، جن کی پہلے قیمتیں 59 لاکھ 49 ہزار روپے، 71 لاکھ 99 ہزار روپے، 73 لاکھ 99 ہزار روپے، 77 لاکھ 79 ہزار روپے، 80 لاکھ 99 ہزار روپے اور 91 لاکھ 99 ہزار روپے تھیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

48 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

1 hour ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

2 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

3 hours ago