پاکستان کی واحد ٹائر بنانے والی کمپنی نے آپریشن بند کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی واحد ٹائر بنانے والی گندھارا ٹائر کمپنی نے آپریشن بند کردیا۔گندھارا ٹائر کمپنی انتظامیہ نے اس ضمن میں بتایاکہ بینک ایل سیز نہیں کھول رہے خام مال کی کمی کا سامنا ہے اس وجہ سے آپریشن بند کیا گیا ہے۔گندھارا ٹائر کمپنی کے مطابق پلانٹ24مارچ سے3اپریل تک بند کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ معروف آٹو موبائل کمپنی پاک سوزوکی نے پانچ روز کے لیے آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔آٹو موبائل کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پاک سوزوکی اپنا آپریشن13سے17فروری تک بند رکھے گی، سامان کی ترسیلات میں کمی کی وجہ سے آپریشن چلانا مشکل ہے۔اعلامیہ میں کمپنی نے بتایا تھا کہ ڈالرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے کمپنی کی درآمد مثاثر ہو رہی ہے، پاک سوزوکی موٹر سائیکل آپریشن جاری رہے گا۔

Recent Posts

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

13 mins ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

18 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

41 mins ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

52 mins ago

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

2 hours ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

2 hours ago