اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عمران خان کو بات کرنے سے روک دیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ قابل احترام ہیں لیکن بیٹھ جائیں، عمران خان دوبارہ اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ 60 سال سے زائد عمر بائیو میٹرک کا ایشو ہوتا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کیا 60 سال والوں کے انگوٹھے کا نشان نہیں ہوتا؟ابھی تو ہم نے بائیو میٹرک کا بہت آسان کر دیا ہے۔
عدالت نے کہاکہ آپ کہیں بھی وہاں قریب سے بائیو میٹرک کرا سکتے ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ عمران خان نے 17 مارچ حفاظتی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے کرائی تھی، پھر 18 مارچ یہاں آئے لیکن انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت نہیں لے سکے ، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیوں ٹرائل کورٹ نہیں گئے؟ پہلے اس پر عدالت کی معاونت کریں۔
عدالت نے کہا کہ عدالت کی اس پوائنٹ پر معاونت کریں آپ ٹرائل کورٹ کو کیوں بائی پاس کررہے ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ عمران خان کو سکیورٹی تھریٹس ہیں ، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اگر5 سے 10 ہزار لوگ آ جائیں گے تو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے،
عدالت نے کہاکہ ہمارے مدنظر ہے آپ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں ، جن کے فالورز بھی ہیں،وکیل عمران خان نے کہاکہ ہم فالورز کو نہیں بلاتے بلکہ وہ خود آ جاتے ہیں،18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس گیا لیکن مجھے داخل نہیں ہونے دیا گیا، ٹرائل کورٹ کے باہر کے واقعات پر عدالت کی معاونت کروں گا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بات کرنے کیلئے روسٹرم پر آگئے ، عدالت نے عمران خان کو بات کرنے سے روک دیاعمران خان نے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ قابل احترام ہیں لیکن بیٹھ جائیں، عمران خان دوبارہ اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…
لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…
مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…