عدالتی فیصلوں کی تعمیل نہ ہوئی تو ملک میں کچھ اور ہی ہوگا، شیخ رشید کا انتباہ


را ولپنڈی(قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سارے لوگ کان کھول کر سن لیں اگر عدلیہ کے فیصلوں کی تعمیل نہ ہوئی تو پھر اس ملک میں کچھ اور ہوگا جس کی لپیٹ میں سارے آئیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ ماں جائی ہے، عدلیہ کا کوئی لاڈلہ بیٹا نہیں، تمام ادارے عدلیہ کے ماتحت ہوتے ہیں، عدلیہ کی حکم عدولی ملک کی بقاکو خطرے میں ڈال دیتی ہے، عدلیہ ہی آئین، قانون اور ملکی بقا کا دوسرا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے لوٹ مار کے کیسز ختم کروانے کیلئے سازش سے حکومت بنانا قومی بد دیانتی ہے، عدلیہ نہیں ہوگی تو جمہوریت نہیں ہوگی، آئین قانون کسی کا سہولت کار نہیں ہوتا، لوٹ مار کرنے والے اور ملکی خزانے کو تباہ کرنے والے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں، حکومت خود تو ذلیل ہوگئی ہے اب اداروں کو بھی ذلیل کرنا چاہتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ عقل کے ناخن لیں اور پاگل پن کے بیانات سے گریز کریں، پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر سے انتخابات کی حمایت میں آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام سعودی عرب اور امارات کے بغیر نہیں ہوگا، 10کلو آٹے کیلئے 10 لوگ مرگئے ہیں، سیاسی، اقتصادی، سماجی استحکام صرف انتخاب سے آئے گا، جب تک انتخاب نہیں ہوں گے، انتشار اور خلفشار رہے گا۔

Recent Posts

پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری…

21 mins ago

آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی،…

26 mins ago

گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان…

38 mins ago

گندم سکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بھی بلالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر…

44 mins ago

پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ…

46 mins ago

فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنر کے پی حلف اٹھالیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے…

50 mins ago