اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ نے قانون سازی پر حکومتی موقف غلط قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو ماہرین قانون اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے حکومتی موقف غلط قرار دے دیا۔بدھ کو پیپلز پارٹی کے ماہرین قانون نے قومی اسمبلی میں قانون سازی اور یکم مارچ کے فیصلے پر حکومتی موقف کو غلط قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ازخود نوٹس آئینی اختیار ہے، جسے محض قانون سازی سے محدود نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی موثر بہ ماضی بھی نہیں ہوسکتی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ یکم مارچ کا فیصلہ تین دو کا ہے، جو جج بینچ کا حصہ ہی نہیں تھے وہ اپنی رائے شامل نہیں کر سکتے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ازخود نوٹس کیس میں اپیل کا حق سادہ قانون سازی سے نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ 5 ججوں نے تین دو سے فیصلہ سنایا، جو بینچ کا حصہ نہیں ان کی رائے شامل نہیں ہوسکتی۔

Recent Posts

عامر خان کے مداحوں کیلیے خوش خبری؛ مسٹر پرفیکشنسٹ نے کمر کس لی

ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اپنی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘…

2 mins ago

جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی سوشل…

17 mins ago

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا…

24 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق کرکٹر وقار یونس اور بازید خان کے بعد معروف بھارتی کمنٹیٹر…

31 mins ago

دبئی ایئرپورٹ زیادہ مسافروں کی گنجائش والا دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ کیسے بنے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی کی حکومت نے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے مسافر…

40 mins ago

منوج باجپائی نے اپنی بیٹی آوا کی ہندی کمزور ہونے کی وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی نے اپنی بیٹی آوا کی ہندی کمزور…

44 mins ago