2 ارب سے زائد کی کرپشن، میگا اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے خوراک بنا رکھا تھا۔ ملزم مظہر عباس نے 3 سال میں 2 ارب روپے سے زائد کرپشن کی۔ الزام کے مطابق ملزم فلور ملز سے 645 روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 روپے میں فروخت کرتا رہا ۔
ملزم مظہر عباس کو روزانہ 2 ہزار سے 5 ہزار تھیلا آٹا زبردستی ملتا تھا۔ ملزم روزانہ 10 سے 25 لاکھ روپے کی 3 سال تک کرپشن کرتا رہا ۔ اینٹی کرپشن ملتان نے محکمہ خوراک کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ملزم سابق ایم این اے زین قریشی کا فرنٹ مین تھا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں، شیرجیل میمن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی…

14 mins ago

کترینہ کیف کیساتھ فلم ٹھکرانے کے بیان پر مشی خان نے ابرار الحق کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے پنجابی گلوکار ابرار الحق کو…

17 mins ago

پی ٹی آئی کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر…

20 mins ago

کترینہ کیف نے ہالی ووڈ فلم کی آفر چھوڑنے کا بیان داغ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ایک خاص وجہ…

20 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا…

23 mins ago