این اے 239 ضمنی الیکشن: روایتی سیاسی جماعتیں میدان سے باہر، پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی مدمقابل


کراچی(قدرت روزنامہ) این اے 239 میں ضمنی انتخاب نے نیا رخ اختیار کر لیا، ایم کیو ایم اور دیگر امیدواروں کے میدان سے باہر ہونے کے بعد اب مقابلہ صرف 2 امیدواروں کے درمیان ہوگا۔
ذرائع کے مطابق روایتی سیاسی پارٹیوں کے میدان سے باہر ہونے کے بعد اب حلقہ این اے 239 میں تحریک انصاف اور تحریک لبیک کے امیدوار مد مقابل ہوں گے، این اے 239 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔
ریٹرننگ افسر محمد یوسف نے امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کردی ہے، پی ٹی آئی کے اکرم چیمہ، ٹی ایل پی کے محمد یاسین امیدوار ہیں، 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔