تنخواہوں کی عدم ادائیگی، پی آئی اے پروازیں معطل ہونیکا خدشہ


کراچی (قدرت روزنامہ) ایف بی آر کی بقایا جات سے کٹوتی، پی آئی اے کپتانوں سمیت گروپ 5 سے 10 کے افسران کو تنخواہیں نہ مل سکیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے بقایا جات کی مد میں قومی ایئر لائن کے اکائونٹس سے ایک ارب 30کروڑروپے کی کٹوتی کی ہے،جس کی بنا پر پی آئی اے کے پے گروپ 5 سے 10 کے افسران سمیت پائلٹس کو مارچ کی تنخواہ تاحال نہ مل سکی، ماہ رمضان کے باوجود تنخواہ کی عدم ادائیگی پر پائلٹس نے پروازیں آپریٹ نہ کرنے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق پائلٹس اورافسران کو تنخواہوں کی ادائیگی مکنہ طورپراگلے ہفتے کے آخرمیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پے گروپ ایک سے4کے ملازمین کو بھی تنخواہ کی ادائیگی گزشتہ روز کی گئی، کلیکشن پر ٹیکس کی مد میں 1ارب 70 کروڑ روپے کے واجبات کے مذید 40کروڑ روپے پی آئی اے انتظامیہ پیر کو ادا کرے گی۔