4 رشتے آئے ہوئے ہیں، نور جس پر راضی ہوجائیں، فوراً ڈولی اُٹھوا دیں گے، فلک شبیر


لاہور (قدرت روزنامہ)نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار، خواتین کی جانب سے آئیڈیل شوہر قرار دیئے جانے والے فلک شبیر نے رمضان میں کنسرٹ کرنے اور نور ظفر خان کی شادی سے متعلق مداحوں کو بتا دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گلوکار نے سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں ان کے مداحوں نے ان سے دلچسپ سوالات کئے۔
گلوکار فلک شبیر جو اکثر و بیشتر کنسرٹ میں مصروف رہتے ہیں اور ان کے مداح بھی ان کی لائیو پرفارمنس کو پسند کرتے ہیں۔ایک مداح نے فلک شبیر سے سوال کیا کہ ’کیا آپ بھی رمضان میں کنسرٹ کرتے ہیں؟‘
مداح کے سوال پر گلوکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ رمضان میں کنسرٹ، سوچ بھی نہیں سکتا‘۔
35 2 172x300
انہوں نے رمضان اور روزے کے حوالے سے چند مزید سوالات کا جوابات دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں وی لاگ نہیں کرنا چاہئے، رمضان جتنا سادگی میں گزرے اتنا اچھا ہے، روزے چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا بلکہ 2 ماہ کے روزے رکھنے چاہیئے‘۔
ایک اور مداح نے گلوکار سے ان کی اہلیہ سارہ خان اور ان کی چھوٹی سالی اور اداکارہ نور ظفر خان کی شادی سے متعلق سوال کیا کہ ’نور کی شادی کب ہوگی؟‘
35 3 172x300
مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’4 رشتے آئے ہوئے ہیں، نور جس پر راضی ہوجائیں تو فوراً ڈولی اُٹھوا دیں گے‘۔