الیکشن فنڈز کی عدم فراہمی کی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے پنجاب انتخابات کیس میں فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں . الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ انتخابات کے لیےفنڈز نہیں مل سکے اور اسٹیٹ بینک نے رقم منتقل نہیں کی .

ادھر اسٹیٹ بینک نے بھی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس میں رقم کی منتقلی نہ ہونے کی وجوہات شامل ہیں .
وزارت خزانہ نے بھی فنڈز سے متعلق رپورٹ اٹارنی جنرل آفس کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کرادی . رپورٹ میں وفاقی کابینہ کے فیصلے اور پارلیمان کو معاملہ بھجوانے، عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک کو فراہم کردہ معاونت کی تفصیلات بھی شامل ہیں . وزارت خزانہ نے رپورٹ میں فنڈز منتقلی پر قانونی پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا ہے .
تمام رپورٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کروادی گئیں جو ججز کو چیمبرز میں بھجوائی جائیں گی . سپریم کورٹ نے رقم منتقل کرنے کے حکم پر عملدرآمد رپورٹس آج طلب کی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں