آرمی چیف کا دورہ چین، باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال


بیجنگ / راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں پہلے روز آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا .


جنرل عاصم منیر نے چاق و چوبند دستے کا معائنہ کیا جس کے بعد پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی . ملاقات میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا . دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا . آرمی چیف نے پی ایل اے آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا .
آرمی چیف نے تربیت کے اعلیٰ معیار اور فوجیوں کی طرف سے دکھائے گئے پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی . آرمی چیف دونوں افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین میں فوجی رہنماؤں سے مزید ملاقاتیں کریں گے . یہ ملاقاتیں آرمی چیف کے چین کے چار روزہ دورے کا حصہ ہیں .

. .

متعلقہ خبریں