’مصباح اور وقار کیلئے ” بھاگ گئے“ کا لفظ ٹھیک نہیں اور ۔۔‘عبوری کوچ ثقلین مشتاق کا اہم بیان سامنے آ گیا
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس کی جانب سے مستعفیٰ ہونے کے بعد ثقلین مشتاق کو عبوری کوچ کی ذ مہ داریاں دیدی ہیں جس کے بعد ان کا اہم بیان سامنے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق کا کہناتھا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کیلئے”بھاگ گئے” کا لفظ ٹھیک نہیں،نیوزی لینڈ سیریز سے متعلق کسی بھی رزلٹ کو قبول کروں گا،نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ کرکٹ کا انداز اپنائیں گے،ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر چکا ہوں،مختصروقت کی کوچنگ ہی کروں گا، نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اہم ہے،کیویز کیخلاف ماڈرن کرکٹ کھیلیں گے۔