خواتین ٹیچرز کے کمرے میں جانے سے پہلے دستک، موبائل نمبر لینے پر پابندی اور ان کے واش رومز میں داخلہ بند، مانیٹرنگ ٹیموں کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب میں سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کرنے والوں کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا . ہم نیوز کے مطابق نئے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں مانیٹرنگ ٹیم خواتین ٹیچرز کے کمرے میں جانے سے پہلے دستک دے،مانیٹرنگ ٹیموں کو خواتین ٹیچرز کے واش رومز میں جانے پر پابندی ہوگی .

مانیٹرنگ ٹیم خواتین ٹیچرز سے ان کے موبائل نمبر لینے سے اجتناب کرے گی، خواتین ٹیچرز سے مناسب فاصلہ رکھ کر گفتگو کی جائے اور ایسی جگہ پر بات کریں جہاں دیگر عملہ بھی موجود ہو . کسی بھی سکول کی مانیٹرنگ کے دوران کھانے پینے سے گریز کریں ،مانیٹرنگ کرنے والے ایم ای اوز ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں . . .

متعلقہ خبریں