کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے . محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے .


محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے . محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں