پنجگور، کسٹمز کی کارروائی، ساڑھے چار کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان بر آمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کراچی ہائی وے اور پنجگور کے مقام پر گوادر کسٹمز کی مختلف کاروائیوں میں ساڑھے چار کروڑ روپے کے غیر ملکی سامان بر آمد . تر جمان کسٹمز حکام کے مطابق گوادر کسٹمز نے کوئٹہ کراچی ہائی وے کسٹمز چیک پوسٹ کورکھیڑا کے مقام پر کا روائی کر تے ہوئے دو منی مزدا سے 4700 کلو گرام چھالیہ جبکہ پنجگور کے مقام کا روائی کر تے ہوئے دوران تلا شی ٹرک سے ساڑھے تین ہزار کلو گرام سریا بر آمد کر کے بمعہ گاڑیاں قبضے میں لے لیں کسٹمز حکام نے ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں