وزیراعلیٰ بلوچستان کا پنجگورواقعہ اور مولانا امیر زمان کے انتقال پر اظہار تعزیت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پنجگور میں نوجوان جلیل سنجرانی کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے . اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعلی نے کہا کہ نوجوان کے قتل کے واقعہ سے انہیں دلی رنج ہوا ہے .

وزیراعلی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا . وزیر اعلی نے قتل ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے . جمیت علماء اسلام کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا امیر زمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے . اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلی نے کہا کہ ان کی بلوچستان کے عوام کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا . وزیراعلی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب، بلند درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں