جماعت اسلامی کا کوئٹہ میں احتجاج , مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کا مطالبہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے رہنما مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کا مطالبہ کیا . سراج الحق کی کال پر کوئٹہ میں جماعت اسلامی نے ریلی نکالی جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی .


ریلی پارٹی سیکرٹریٹ سے زرغون روڈ،جناح روڈ،منان چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی . مظاہرین نے اپنے پارٹی رہنما مولاناہدایت الرحمن کی رہائی کا مطالبہ کیا . رہنما جماعت اسلامی ہاشم کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے ایک بے گناہ کو جیل میں رکھا ہوا ہے ، مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کے لیے ملک بھر میں احتجاج کیا جارہاہے .

. .

متعلقہ خبریں