مراد سعید نے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا


لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے مقدمات کی تفصیلات لینے اور حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں رہنما تحریک انصاف مراد سعید نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مراد سعید سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں ، ان پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں اور متعلقہ ادارے مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کررہے ہیں ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ درج مقدمات میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوکر ضمانت کروانا چاہتا ہوں ، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت متعلقہ عدالتوں تک رسائی کے لیے کارروائی روکنے اور درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔