سپریم کورٹ کیخلاف جو زبان استعمال کی جارہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی : شیخ رشید


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جوغیر مہذب زبان سپریم کورٹ کےخلاف استعمال کی جارہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پربہت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے ، سپریم کورٹ نےآئین اورقانون کےمطابق فیصلہ کرنا ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کےپیچھےکھڑی ہے۔
سابق وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف نےجھنڈی کرادی ہے ، معیشت بےحال ہے بالآخر الیکشن ہی ملک کوبچانےکا واحد حل ہے ۔


شیخ رشید نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بیرون ملکی دورے بلاول نےایک سال میں کیےہیں، اتنے 75 سالہ تاریخ میں کسی پاکستانی وزیرخارجہ نے نہیں کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول نے بھارت جا کر سارے ملک کی ناک کٹوا دی ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام میں بھی اس دورےپر غم وغصہ پایا جاتا ہے، آصف زرداری جتنی کوشش کرلے بلاول کووزیراعظم بنانےکی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔