ابھی بھی سانولی ہوں، میک اپ کا کمال ہے کہ گوری نظر آتی ہوں، ندا یاسر


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے وائٹننگ انجیکشن لگوانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ابھی بھی سانولی رنگت کی ہوں بس کبھی کبھار میک اپ اور لائٹنگ کے سبب گوری نظر آتی ہوں۔ندا یاسر کی جانب سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے دیئے گئے پرانے انٹرویو سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنی رنگت سے متعلق بات کر رہی ہیں۔
ندا یاسر نے رنگت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے وائٹننگ انجیکشنز نہیں لگوائے ہیں، وہ اب بھی سانولی ہی ہیں لیکن کبھی کبھار زیادہ میک اپ کرنے اور لائٹنگ کی وجہ سے وہ گوری نظر آتی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


ندا یاسر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ بہت سانولی ہوا کرتی تھیں، جب وہ کالج کے وقت میں پوائنٹ یا بس میں سفر کرتی تھیں، اُس وقت وہ نا کوئی سن بلاک استعمال کرتی تھیں اور نہ ہی اُنہیں اپنی رنگت کی کوئی فکر تھی، اسی لیے اُس وقت وہ زیادہ سانولی نظر آتی تھیں اور وہ ابھی بھی سانولی ہی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب اُن کی زندگی اور رہن سہن کافی حد تک بدل گیا ہے، اب وہ سن بلاک بھی لگاتی ہیں، دھوپ میں نکلنے سے گریز کرتی ہیں اور رنگت گوری کرنے کے لیے دوسرے طریقے بھی آزماتی ہیں۔