انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 124 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 117 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 42 ہزار 241پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔