پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس:عمران خان
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک ایسا شخص جس پر گزشتہ چند ماہ میں 2 بار قاتلانہ حملہ ہوا ہو، کیا وہ شہباز شریف سے سوال پوچھ سکتا ہے؟
عمران خان نے سوال کیا کہ مجھے بطور شہری ان لوگوں کو نامزد کرنے کا حق ہے؟ جو قاتلانہ حملوں کے ذمہ دار ہیں؟ مجھے ایف آئی آر درج کرنے کے میرے قانونی اور آئینی حق سے کیوں محروم کیا گیا؟
to register an FIR? Does SS tweet mean mly officers are above the law or that they cannot commit a crime? If we allege one of them has committed a crime, how is institution being maligned?
3. Who was so powerful as to sabotage Wazirabad JIT while PTI govt was in power in Punjab?— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 8, 2023
انہوں نے کہا کہ کیا ایس ایس کے ٹویٹ کا مطلب یہ ہے کہ افسران قانون سے بالاتر ہیں یا وہ جرم نہیں کر سکتے؟ اگر ہم الزام لگاتے ہیں کہ ان میں سے کسی نے جرم کیا ہے تو اس میں ادارے کو کیسے بدنام کیا جا رہا ہے؟