‘مجھے جان سے مارنے کا منصوبہ بن گیا’ ذمے داری کتنے بندوں کو دی گئی؟ شیخ رشید نے دھماکے دار دعویٰ کر دیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دھماکے دار دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کا منصوبہ بن گیا .

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انہیں قتل کرنے کیلئے 3 آدمیوں کو ذمہ داری دی گئی ہے، حکومت کے ذمے داران کو لکھ کر بتا دیا ہے .

انہوں نے کہا کہ کوئی ڈر نہیں، جیل میرا سسرال ہے . ہتھکڑی میرا زیور ہے . جب تک عمران خان لڑائی لڑ رہا ہے اس کے ساتھ کھڑا ہوں . انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج کو عظیم اور پاکستان کا محافظ سمجھتا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں