پاکستان تحریک انصا ف چھوڑنے والے معروف گلوکار ابرار الحق کو کنسرٹ کیلئے لندن جانا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو ز وائر ل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصا ف چھوڑنے والے معروف گلوکار ابرار الحق کو لندن جانا مہنگا پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ابرارالحق نے 9مئی کے واقعات کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور اس کے بعد انہوں نے لندن میں شیڈول کنسرٹ کی تیاری شروع کر دی ، انہیں پہلے تو ملک سے نکلنے کیلئے پاپڑ بیلنے پڑے لیکن یہ مشکلات یہیں ختم نہیں ہوئیں بلکہ لندن میں بھی انہیں تحریک انصاف کے مبینہ کارکنان کی جانب سے نشانہ بننے کا خوف کھاتا رہا ۔

ایسا ہی ایک منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب ابرار الحق کنسرٹ کیلئے ہال پہنچے تو وہ ابھی اپنی گاڑی میں ہی موجود تھے اور گارڈز کو کہہ رہے تھے کہ یہ لوگ کون ہیں انہیں یہاں سے ہٹائیں ۔گارڈز ان کو تسلی دیتاہے کہ آپ بے فکر ہو جائیں ایسا ویسا کچھ نہیں ہو گا۔

اگلی ویڈیو میں وہ باہر آتے ہیں اور میڈیا سے گفتگو کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اتنی دیر میں وہاں پر بھی ہنگامہ آرائی شروع ہو جاتی ہے اور گارڈز ابرار الحق کو کھینچتے ہوئے اندر لے جاتے ہیں جبکہ گارڈز کی میڈیا کے نمائندوں سے تلخ کلامی بھی ہوتی ہے ۔

اس کے بعد ابرار الحق کی بحفاظت واپسی کیلئے انتظامیہ کی جانب سے لندن پولیس کی مدد لی گئی، لندن پولیس نے ابرار الحق کی گاڑی کو اپنے حصار میں ہال سے نکالا ۔

Recent Posts

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

6 mins ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

9 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

23 mins ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

35 mins ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

2 hours ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

2 hours ago