مسافر کے ایمرجنسی گیٹ کھولنے پر ایئر لائن نے ہنگامی دروازے کی نشست فروخت کرنا بند کردی

سیؤل(قدرت روزنامہ) جنوبی کوریا میں ایک مسافر کی طرف سے دوران پرواز طیارے کا ایمرجنسی ایگزٹ گیٹ کھولنے کے ہولناک واقعے کے بعد جنوبی کوریا کی ایشیانا ایئرلائن نے اپنی پروازوں میں ہنگامی دروازے کے سامنے کی سیٹ ہی فروخت کرنی ترک کر دی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ دنوں ایشیانا ایئرلائنز کی ایک پرواز میں پیش آیا تھا۔

پرواز میں ایمرجنسی ایگزٹ کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے مسافر نے لینڈنگ سے 2سے 3منٹ قبل یہ ہنگامی دروازہ کھول دیا۔ اس وقت جہاز زمین سے تقریباً700فٹ کی بلندی پر تھا۔ دروازہ کھلنے سے تیز ہوا جہاز کے اندر آنی شروع ہو گئی اور ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ تیز ہوا کے سبب متعدد مسافروں کا سانس اکھڑنے لگا اور ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔

طیارے کے لینڈ کرنے پر ہنگامی دروازہ کھولنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ دوران سفر آرام دہ محسوس نہیں کر رہا تھا اور جہاز سے جلدی اترنا چاہتا تھا۔اس واقعے کے بعد ایشیانا ایئرلائن کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں میں ہنگامی دروازے کے ساتھ والی سیٹ آئندہ فروخت ہی نہیں کرے گی۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

3 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

3 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

3 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

4 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

4 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

5 hours ago