بہترین دوست سمجھے جانے والے بابراعظم اور محمد رضوان کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو ’کنفیوژ‘ کر دیا

 

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر رضوان کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتاہے کہ وہ بہت ہی اچھے دوست ہیں تاہم ان کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو تذبذب کا شکارکر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم اور محمد رضوان کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں کپتان سنگل صوفہ پر ٹانگیں دیوار کے ساتھ لگائے لیٹے ہوئے ہیں جبکہ محمد رضوان زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں، دونوں ہی کچھ کاغذات کو غور سے پڑھنے میں مصروف ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ دراصل کر کیا رہے ہیں لیکن اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نہایت دلچسپ تبصرے ضرور کر رہے ہیں۔

صارف کاکہناتھا کہ دونوں کھلاڑی ہارورڈ بزنس سکول میں اپنے امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں ۔

سیف احمد نامی صارف کا کہناتھا کہ ایسی صورتحال اس وقت ہوتی ہے جب آپ نے پورا سلیبس ایک رات میں ختم کرنا ہو۔

فرید خان نے لکھا کہ بابر اور رضوان امریکہ میں اپنے امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں ۔

ڈالر کی قیمت اچانک بڑھنے پر بینکوں کے منافع کمانے کا معاملہ ، تحقیقات میں کیا ملا ؟ سٹیٹ بینک تفصیلات سامنے لے آیا

کرکٹ ٹریکر نامی پیج نے تبصرہ کیا کہ امتحان سے ایک رات قبل طالبعلموں کی حالت ایسی ہوتی ہے ۔

اس صارف کا کہناتھا کہ بابراور رضوان دونوں ہی اپنے فینز کو تعلیم حاصل کرنے کی نصیحت کر رہے ہیں ۔

Recent Posts

لاپتا افراد کمیشن نے کیسز کی تعداد کم دکھائی، ایچ آر سی پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں قومی…

3 mins ago

ڈیڑھ سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی حاملہ خاتون کی دردناک کہانی سامنے آگئی، 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) 2روز قبل بشریٰ صغیر نامی حاملہ خاتون نے ڈیڑھ سالہ بچی کے…

14 mins ago

پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی…

18 mins ago

سکولوں میں 9 مئی کو یوم سیاہ منانے کا نوٹیفیکیشن جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کانوٹیفیکیشن جاری…

24 mins ago

مجھے انہوں نےپارٹی سے نکالا جنہیں ہم پارٹی میں لائے تھے: علی زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دوستوں نے دستخط…

30 mins ago

پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ہونگے،( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاہدہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین پنجاب میں بلدیاتی…

38 mins ago