ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

(قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، 13 ماہ کے بعد 168 روپے کی سطح عبور کر گیاہے . انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 39 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 168 روپے 5 پیسے پر فروخت ہو رہاہے .

آخری بار ڈالر اگست 2020 میں 168.43 روپے پر بند ہوا تھا . 28 اگست 2020 کو انٹربینک میں ڈالر 167.43 روپے پر تھا ،مئی 2021 سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 10 فیصد مہنگا ہوچکا ہے . انٹربینک میں ڈالر 7 مئی2021 کو 152.28 روپے تک گرگیا تھا . 4 ماہ میں انٹربینک میں اب تک ڈالر 15روپے 82 پیسے مہنگا ہو چکا ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے دیگر کرنسی بھی مہنگی ہوگئی ہیں ،پاکستان درآمدات ہونے والی اشیا بھی مہنگی ہوجائیں گی . دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، مارکیٹ کھلنے پر شیئر ز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 46 ہزار 625 پوائنٹس پر تھا جس میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد اب تک 303 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور انڈیکس 46 ہزار 928 کی سطح پر پہنچ گیاہے . یہ بھی پڑھیں:نشے میں دھت بھارتی ماڈل آپے سے باہر . فوج کی گاڑی پر حملہ . اہلکار سے بدتمیزی . ویڈیو وائرل . .

Ad
متعلقہ خبریں