غیر ملکی خاتون نے امریکی سارجنٹ بن کر پاکستانیوں سے بھاری رقم لوٹ لی، ملزمہ ساتھیوں سمیت گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) غیر ملکی خاتون نے امریکی سارجنٹ بن کر پاکستانیوں سے بھاری رقم لوٹ لی، ملزمہ اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا- تفصیلات کےمطابق افغان مشن پر آئی غیر ملکی خاتون کو امریکی سارجنٹ بن کر پاکستانی شہریوں کو لوٹنے کے الزام میں ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون سمیت تینوں ملزمان کو گوجرانوالہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حکام کے مطابق گرفتار خاتون کا تعلق نائجیریا سے ہے، غیر ملکی خاتون افغان مشن پر پاکستان آئی تھی اور امریکی سارجنٹ بن کر پاکستانی شہریوں کو لوٹا کرتی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں فراڈ کے واقعات میں نمایاں بڑھوتری دیکھنے میں آئی، حکومت کی جانب سے فراڈ کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہٰیں، تابم ان اقدامات کے کوئی خاطر خواہ اثرات نظر نہیں آئے، آج ہی کے روز ملک کا نام روشن کرنے والے طلحہ طالب اور شہروز کاشف کو جعلی پی اے بن کر لوٹ لیا گیا ہے۔
قومی ہیروز کو ٹیکس اور گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی مد میں لاکھوں روپے موبائل اکاوَنٹ میں جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔ دونوں نے وفاقی وزیر کا سن کرلاکھوں روپے فراڈیوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے۔ فراڈ کرنے والے شخص وفاقی وزیر کے پی اے کا نام استعمال کیا۔ ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے مقدمہ درج کرانے کی درخواست دے دی ہے۔ شہروز کاشف کی جانب سے بھی ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
شہروز کاشف کے والد نے بتایا کہ آج کسی شخص نے جعلی کال کی۔ ہم نے باتوں میں آکر 2لاکھ 85 ہزار روپے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس، ایف آئی اے اور حکومتی نمائندوں کے ساتھ رابطے کیے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ طلحہ طالب نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طلحہ طالب کو 20 لاکھ اور پنجاب اسپورٹس بورڈ نے 10 کا چیک دیا تھا۔ شہروز کاشف دنیا کے سب سے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ اور دنیا کی دوسری مشکل ترین چوٹی کے ٹو سر کی۔ حکومت پنجاب نے شہروز کاشف کو بھی10 لاکھ روپے انعام دیا گیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert