کورونا سامان کی خریداری میں 78 کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کورونا سے بچاؤ کے سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا کے حفاظتی سوٹ ، ماسک اور دیگر اشیاء کی خریداری میں شفافیت کو نظرانداز کیا گیا، غیررجسٹرڈ کمپنیوں کے ذریعے 26 کروڑ ، برطانوی مائیکرون اسپریئر کی خریدار ی میں 17کروڑکا نقصان پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق این ڈی ایم اے میں ایک سال کے دوران 78 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، آڈٹ رپورٹ میں حفاظتی سوٹ ، ماسک اور دیگر اشیاء کی خریداری میں شفافیت کا طریقہ نہیں اپنایا گیا، کورونا کے حفاظتی سوٹ مہنگے داموں خریدنے سے 8 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، غیررجسٹرڈ کمپنیوں سے 26 کروڑ 45 لاکھ روپے کا سامان خریدا گیا،تھرمل باڈی اسکینرز کی خریداری میں بھی بے ضابطگیاں ہوئیں۔

برطانیہ سے مائیکرون اسپریئر کی خریدار ی میں 17 کروڑ روپے سے زائد کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 15 سال تک کے بچوں کی بھی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق 15 تا 18سال عمرکے افراد کی ویکسی نیشن 13 ستمبرسے ہوگی۔ 15 تا 18 سال والوں کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ این سی اوسی نے بھی 15 تا 18 سال والوں کی ویکسی نیشن کی منظوری دے دی ہے، 15 تا 18 سال عمرکے افراد کی ویکسی نیشن کے لیے ب فارم کا استعمال ہو گا، حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت ویکسی نیشن 13ستمبر سے ہوگی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے 18 سال سے کم عمرافراد کی نظر ثانی شدہ ویکسینیشن گائیڈ لائنز جاری کی گئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ 12 تا 17 سالہ کمزورقوت مدافعت والے افراد کو فائزر ویکسین لگے گی، کمزور قوت مدافعت والے افراد کو میڈیکل سرٹیفکیٹ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert