عالیہ اور رنویر کے جلوؤں کے ساتھ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا ٹریلر جاری


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی رومینٹک فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کے ٹریلر میں ڈراما، رومانس اور کامیڈی نظر آتی ہے اور یہ کرن جوہر کی 2001 کی بلاک بسٹر ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی یاد دلاتی ہے۔
ٹریلر کی ابتداء میں نظر آتا ہے کہ رنویر اور عالیہ کی کمیسٹری خوب جم رہی ہے پھر کہانی میں نیا موڑ آتا ہے دونوں کے گھر والے ان کے رشتے پر راضی نہیں ہوتے۔اس موقع پر دونوں فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کی فیملی کے پاس تین ماہ تک رہیں گے اور اگر وہ کامیاب رہے تو پھر ان کی شادی بھی کامیاب ہوجائے گی۔

رومینٹک ڈراما فلم کو نامور فلمساز کرن جوہر نے ہدایت کاری دی ہے اور وہ سات برس کے وقفے کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں واپس آرہے ہیں۔نئی فلم میں بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی، جیا بچن بھی شامل ہیں اور اس کو 28 جولائی کو ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔