لاہور، بھاٹی گیٹ میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق


لاہور(قدرت روزنامہ) اندرون بھاٹی گیٹ کے ایک گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ بھاٹی گیٹ میں ایک گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے، آگ نور محلہ میں واقع ایک مرلہ کے مکان میں بھڑکی، آگ نے مکان کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کی وجہ سے خاندان کے تمام افراد گھر میں پھنس گئے، گھر میں موجود تمام افراد نے خود کو مکان کے پچھلے کمرے میں بند کر لیا تھا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گھر میں ظہرالدین بابر کی فیملی رہائش پذیر تھی، جھلس کر مرنے والوں میں ظہرالدین کا ایک بیٹا، ایک بیٹی، بہو، پوتے پوتیاں شامل ہیں، مرنے والوں میں 6 بچے، دو خواتین، ایک مرد شامل ہیں جن میں 60 سالہ سائرہ بانو زوجہ ظہر الدین، فرانہ اس کی بیٹی، 13 سالہ سیماب، ثانیہ 18 سال اور اس کا بیٹا 13 سالہ مونو، 16 سالہ عادل، 4 سالل انزل فاطمہ ولد وارث علی، شامل ہیں۔
ریسکیو کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا جب کہ ریسکیو آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی کبھی ہتک عزت بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی،علی حیدر گیلانی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی سے ہتک عزت بل 2024ء منظور ہونے کے معاملے پر…

10 mins ago

بلوچستان میں طالبعلموں کیلیے قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے مسلمان طالب علموں کیلیے سکولوں میں قرآن مجید کی تعلیم…

15 mins ago

نان فائلرز کی ہزاروں سمیں بند، مزید کتنی ہونگی؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر کی ہدایت پر ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز…

27 mins ago

وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات ،صدر رئیسی اور رفقا کے انتقال پر تعزیت

تہران (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام…

40 mins ago

عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عدالتی رپورٹنگ کے حوالے سے صحافتی تنظیموں نے پیمرا کی جانب سے…

45 mins ago

شاہ رخ خان بھی ہیٹ سٹروک کا شکار ہوگئے

احمد آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ خان سخت گرمی کا شکار ہو گئے ۔…

48 mins ago