ٹویٹر نے بھی آڈیو اور ویڈیو کال شروع کردی

مینلوپارک(قدرت روزنامہ) ایپ تجزیہ کاروں کے مطابق میٹا اور ٹویٹر کی مرکزی کمپنی ایکس کارپوریشن کے درمیان کئی محاذ پر لڑائی جاری ہے اور ان میں نت نئی سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔

اب ٹویٹر نے اپنے صارفین کو راغب کرنے کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کی آزمائش شروع کردی ہے۔اس کے تحت ٹویٹر نے ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج) کے طور پر ویڈیو اور آڈیو کالز کی آزمائش شروع کردی ہے۔ توقع ہے کہ جلد یا بدیر یہ سہولت پوری دنیا کے صارفین کو بھی دستیاب ہوسکے گی۔اس ضمن میں ٹویٹر کی ڈیزائنر اینڈریا کون وے نے ایک نیا یوزر انٹرفیس بھی بنایا ہے۔ اگرچہ یہ اب بھی زیرِتعمیر ہے لیکن صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ اس میں آڈیو اور ویڈیو کال کی آسان رسائی موجود ہے۔ اس میں ڈی ایم فیڈ کے اندر کال کی علامت (آئکن) نمایاں رکھا گئی ہے۔ٹویٹر نے چند روز قبل ہی ایپ کو رقم کے لین دین میں بھی استعمال کیا عندیہ دیا تھا اور تین امریکی ریاستوں میں اس کے لیے لائسنس بھی حاصل کیا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایلون مسک ٹویٹرکو کئی مقاصد کے لیے تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے کئی مرتبہ ’ایوری تھنگ ایپ‘ کا لفظ استعمال کرچکے ہیں۔دوسری جانب ایسی کئی ایپس ہیں جس سے لوگ ایک دوسرے سے با آسانی آڈیو اور ویڈیو کال کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں واٹس ایپ سرِفہرست ہے جہاں ٹویٹر سے 8 گنا زائد صارفین موجود ہیں۔ اگرچہ اس سے واٹس ایپ کے لوگ تو ٹویٹر پر نہیں آئیں گے لیکن یہ ممکن ہے کہ تھریڈز پر جانے والے لوگ اب ٹویٹر کی آڈیو ویڈیو کالز کے تحت اسی سے وابستہ رہنا چاہیں گے۔لیکن اب بھی ٹویٹر کے باقاعدہ سبسکرائبرز کا ایک مسئلہ موجود ہے۔ اس کے اہم ترین فیچرز صرف نیلے نشان والے صارفین کو پیش کئے جارہے ہیں۔

لیکن تمام سہولیات کے باوجود صرف 0.3 فیصد صارفین ہی اس جانب راغب ہوئے ہیں۔ خدشہ ہے کہ آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت بھی صرف رقم خرچ کرنے والے صارفین کو ہی مل سکے گی۔

Recent Posts

وکلاء پر تشدد سوچی سمجھی سازش ہے: سابق صدر لاہور ہائی کورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر چوہدری اشتیاق احمد خان کا کہنا…

6 mins ago

ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔ نجی ٹی وی…

6 mins ago

شیر افضل مروت کے بھائی کی خیبرپختونخوا کابینہ سے علیٰحدگی پر وزیر صحت کا بیان بھی آگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ شیر افضل…

8 mins ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43…

11 mins ago

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر، فیس میں بڑا اضافہ کردیا گیا

  اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑا اضافہ…

15 mins ago

ہیرا منڈی میں” ملکہ جان “کا کردار ادا کرنیوالی منیشا کوئرالا نے عریاں مناظر پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) کمزور کہانی، بیکار مناظر اور خراب زبان کی وجہ سے تنقید کی…

27 mins ago