کراچی بدترین شہر؛ مرتضی وہاب سے کہا ہے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کا جواب دیں، وزیراعلی سندھ


دھابیجی(قدرت روزنامہ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب دی اکانومسٹ کی رپورٹ کا جواب دیں گے۔سید مراد علی شاہ نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زون کو ڈیولپ کرنے والے ادارہ زیڈ ٹی بی کو چاہئیے کہ وہ جلد از جلد اس منصوبے کو مکمل کرلے ، بلاول بھٹو صاحب تو چار مہینے میں وزیر اعظم بن جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کا بہت احترام ہے۔ کراچی کے حوالے سے جو بات کی ہے اسکے لئے مرتضی وہاب سے کہا ہے کہ وہ اسکا جواب دیں۔