اس موقع پر انہوں ںے نوجوانوں میں چیکس تقسیم کیے .
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم نہیں ہوئی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیںِ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے کا ریلیف عوام کو دیا جارہا ہے .نوازشریف کو اقتدار سے کیوں محروم کیا گیا آج یہ بات کوئی راز کی بات نہیں ہے.انہیں اقتدار سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ انہوں نے 20,20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی , نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف یا کوکین نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور روزگار کیلیے قرضے دیئے تھے.وزیراعظم شہبازشریف pic.twitter.com/XozabgVwje
— PMLN (@pmln_org) July 16, 2023
انہوں ںے کہا کہ جو لوگ ملک کے خلاف سازشیں کررہے تھے ان کی سازشیں دفن ہوگئیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوتا تو معیشت ٹھیک نہیں ہوتی اس معاہدے کا مثبت پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری آئی، آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ یا لڈو پیڑے نہیں بلکہ ایک چیلنجنگ پروگرام ہے .یہ ایک بہت چیلنجنگ پروگرام ہے لیکن اگر ہم نے ہمت اور استقامت کیساتھ اس پروگرام پہ عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی معیشت کیلیے جرأتمندانہ فیصلے کرتے ہوئے آگے بڑھے تو انشاءاللہ پاکستان کی معاشی ترقی آپکے قدم چومے گی.وزیراعظم شہبازشریف pic.twitter.com/MDPNuN3H17
— PMLN (@pmln_org) July 16, 2023
شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے تمام منصوبے کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں ہم نے جرأت مندانہ فیصلے کیے تو معیشت ٹھیک ہوگئی، نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈںگ ختم کی، ملکی معشیت ٹھیک کی، نوجوانوں کو قرضے اور لیپ ٹاپ دیے اس جرم کی پاداش میں نواز شریف کو اقتدار سے محروم کردیا گیا . وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کو دوبارہ موقع ملا تو ہم پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے، آئندہ انتخابات میں جسے بھی عوام منتخب کرے ہم اسے قبول کریں گے ہم ووٹ نہیں مانگ رہے عوام حقائق پر فیصلہ کریں . . .لاہور: وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف خطاب کر رہے ہیں . https://t.co/c0SNr8pFK4
— PMLN (@pmln_org) July 16, 2023