سری لنکا کو شکست دینے کے بعد ملنے والی انعامی رقم میں بابراعظم کے ساتھ ‘ ہاتھ’ ہو گیا ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
گال (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں شروع ہونے والا ٹیسٹ جمعرات کو پاکستان کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
میچ کے بعد ہونے والی تقریب میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو پلیئر آف دی میچ کی ٹرافی سے نوازا گیا اور 2 ہزار امریکی ڈالرز بھی انعام میں ملے جب کہ کپتان بابر اعظم کو ٹیم کی کامیابی پر چیک دیا گیا۔اب دلچسپ بات یہ ہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیش کردہ علامتی چیک میں ایک بڑی غلطی ہوگئی جو یقیناً سوشل میڈیا صارفین سے پوشیدہ نہ رہ سکی۔
Hahahahah 😂 Two Thousands US Dollars 🤣 #PakvsSL pic.twitter.com/SO6pJApzVC
— Akhtar Jamal (@AkhtarActivist) July 20, 2023
بابر اعظم کو جو چیک ٹیم کی کامیابی پر پکڑایا گیا اس میں جو رقم لکھی تھی ، اس نے صارفین کو مشکل میں ڈال دیا کیونکہ الفاظ میں رقم ‘2 ہزار امریکی ڈالر ز’ لکھی تھی جب کہ نمبرز میں یہ رقم 5000 امریکی ڈالرز درج تھی۔
دوسری جانب سری لنکن صحافی نے نجی ٹی وی جیو نیوز کو تصدیق کی کہ یہ پرنٹنگ کی غلطی تھی، یہ رقم 2000 نہیں بلکہ 5000 امریکی ڈالر ہونی چاہیے تھی۔اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جن کا مو¿قف ابھی آنا باقی ہے۔