جھانوی کپور کی ’دلوں کی دوریاں‘ گانے پر رقص کی مزاحیہ ویڈیو وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اسٹار جھانوی کپور کی اپنی نئی فلم بوال کے گانے ’دلوں کی دوریاں‘ پر رقص کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ اسے بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو اپلوڈ کی اور ساتھ ہی کیپشن لکھا ’21 جولائی کو ہوگا بوال، لیکن ابھی کے لئے لونگ روم میں دھمال‘۔
ویڈیو میں جھانوی کپور نے زرد رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور وہ اپنے میک اپ آرٹسٹس اور دیگر ٹیم ممبران کے ساتھ فلم کے گیت پر مزاحیہ انداز میں رقص کرتی نظر آتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)


سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور اس نے مداحوں کے دل جیت لئے، شائقین اداکارہ کی نئی فلم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
ورون دھون اور جھانوی کپور کے مرکزی کرداروں کے ساتھ فلم ’بوال‘ 21 جولائی کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم ’بوال‘ کو ساجد ناڈیاوالا نے پروڈیوس کیا ہے جب کے اسے نتیش تیواری نے ہدایت کاری دی ہے۔