دبئی میں سیاسی سرگرمیاں ، زرداری کے بعد نواز شریف بھی پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے مابین اہم ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) کے قائد نوازشریف سعودی عرب سے واپس دبئی پہنچ گئے ہیں جبکہ سابق صدر آصف زرداری اوربلاول بھٹو بھی دبئی میں موجود ہیں ۔
آصف زرداری کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں، مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی قیادت میں نگران سیٹ پر مشاورت کا امکان ہے ۔