نگراں وزیراعظم کا نام فائنل ہونے میں ابھی کچھ وقت ہے، شیری رحمان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے حوالے سے قیاس آرائیاں چل رہی ہیں، نگراں وزیراعظم کا نام ضرور فائنل ہوگا فی الحال کچھ وقت ہے۔
وزیر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی نگراں وزیراعظم کا نام شیئر نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غیرجانبدار نگراں حکومت کے قیام کو ترجیح دیتی ہے، پی پی بروقت انتخابات کے حق میں ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی صاف اور شفاف انتخابات میں یقین رکھتی ہے، نگراں وزیراعظم کا نام ضرور فائنل ہوگا، مگر ابھی مزید کچھ وقت درکار ہے۔