پاکستان ،بھارت میں مون سون کا اختتام کب ہوگا؟ بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بڑا دعویٰ کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہاہے کہ کراچی میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے، 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے، دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ پاکستان ،بھارت میں مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوگا ۔سردار سرفراز کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دبائوڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ ڈپریشن مزید شدت

اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سسٹم کے تحت بالائی اور زیریں سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی میں 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس نے کہاکہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوسکتا ہے۔جیسن نکولس کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال میں موجود ہوا کا واضح کم دباو شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دبائو اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر اثر انداز ہوسکتا ہے جبکہ یہ راجستھان اور گجرات میں تیز بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے جنوب مشرقی حصے میں رواں ہفتے کے وسط یا آخر میں بارشوں کا امکان ہے۔

Recent Posts

25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے ٹیکس کے لیے…

5 mins ago

عارف علوی انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق صدر عارف علوی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی،…

17 mins ago

لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) سیف سٹی نے حادثے کا رنگ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو کی…

31 mins ago

حکومت نے صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول…

31 mins ago

پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کسی سیاسی جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل

پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی خواجہ سراکو سیاسی جماعت کی مرکزی کابینہ…

34 mins ago

10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان…

39 mins ago