نئی دریافت سے گیس سسٹم میں شامل ہونا شروع ہوگئی ہے، ماڑِی پیٹرولیم نے پانچ سال میں قومی خزانے میں 366 ارب روپے جمع کرائے . کمپنی کی مصنوعات کے باعث 11 ارب ڈالر کی درآمدات کی بچت ہوئی . چئِرمین ماڑی پیٹرولیم نے کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی، گیس کی دریافت سے مقامی وسائل میں اضافہ ہوگا . یاد رہے کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پیٹرول اور گیس نکالنے کے لیے کام کرتی ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ماڑِی پیٹرولیم نے گھوٹکی میں 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کرلی، ماڑی پیٹرولیم نے دوسرے ہاریزنٹل کنویں کی کامیاب ڈرلنگ سے گیس دریافت کی . ترجمان ماڑِی پیٹرولیم کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہاریزنٹل ڈرلنگ کی لاگت میں 17 فیصد کی بچت ہوئی .
متعلقہ خبریں