پاکستان
ملکی پارلیمانی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم، 4 دن میں 54 بل منظور
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملکی پارلیمانی تاریخ میں تیز ترین قانون سازی کا ریکارڈ قائم ہوگیا ۔ حکومت نے 4 دن میں 54 بل منظور کروا لیے۔وفاقی حکومت نے پارلیمانی تاریخ میں قانون سازی کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرلی اور قومی اسمبلی سے 4 دنوں میں 54بلز منظور کرا لیے۔
قومی اسمبلی سے منظور 54بلز میں سے 35نجی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق ہیں ۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز اختلاف کے بعد ضمنی ایجنڈے کے تحت آج پھر 7 بل قومی اسمبلی سے منظور کرائے ہیں۔