معروف پاکستانی اداکارہ کا قتل؛ ملزمان گرفتار

(قدرت روزنامہ)پشاور میں نامور رقاصہ صبا گل کو قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر ویرانے میں پھینکنے کا انکشاف ہوا ہے . تفصیلات کے مطابق پشاور میں پارٹی ڈانسر کو بے دردی سے قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینکنے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، صبا گل کی لاش چند روز قبل تھانہ خزانہ کی حدود سے ملی جس پر پولیس نے لاش تحویل میں لےکر تفتیش شروع کی .

پولیس ذرائع کے مطابق صبا گل کو وڈپگہ کے رہائشی قمر نے قتل کیا ہے . قمر کی بیوی ناراض ہو کر اپنے گھر گئی ہوئی جسے منانے کی کوشش کی گئی ، قاتل قمر کے سالے کی صبا گل سے دوستی تھی جس پر قاتل نے اپنے سالے کو کہا کہ میری بیوی کو گھر بھجوا دو ورنہ تمہاری گرل فرینڈ کو قتل کر دوں گا ، تاھم سالے اور بہنوئی میں بات نہ سلجھی جس پر قاتل نے اپنے سالے کی گرل فرینڈ مقامی رقاصہ صبا گل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا . تفتیشی ٹیم کے مطابق صبا گل کیس میں ایک خاتون پارٹی کے بہانے اسے قاتل تک لیکر گئی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے . واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ صبا گل قتل کیس میں خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جلد ہی مرکزی ملزم بھی پولیس کی گرفت میں ہو گا . صبا گل قتل کی ایف آئی آر اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ خزانہ میں درج کی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں